ماما[2]
معنی
١ - والدہ، ماں، اماں، ماتا۔ "ایک ہفتہ تیاری میں کٹ گیا، پاپا اور ماماں پھولے نے سماتے تھے اور سب سے زیادہ خوش تھی کسم۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١٢:٢ ) ٢ - کھانا پکانے والی عورت، باورچن، گھریلو ملازمہ، خادمہ۔ "روٹی ڈالنے کے لیے ماما رکھی جاتی تھی۔" ( ١٩٩٣ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٤٧ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ماں' کی تخفیف 'ماما' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں